رمضان کوئز ۔ قواعد و ضوابط

ان قواعد و ضوابط کا بغور مطالعہ کیا جائے۔ مقابلے میں شرکت کے لئے ان تمام قواعد و ضوابط کا تسلیم کرنا لازمی ہے۔ 

 رجسٹریشن :

  1. اس کوئز میں رجسٹریشن کا طریقہ کار نہایت آسان ہے۔
    اشتہار میں دیئے گئے لنک (https://www.maktabeimamezamana.org/ramzan-quiz-registration-form/ )کے ذریعے آپ اس مقابلے میں شرکت کے لئے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ اس لنک پر ایک مختصر سا فارم پر کر کے آپ آن لائن ہی رجسٹر ہو جائیں گے۔
  2. رجسٹریشن مکمل ہونے کی صورت میں آپ کو ایک رول نمبر الاٹ کیاجا ئےگا۔ جو تمام مسابقہ میں آپ کی شناخت ہوگا۔
  3. اگر رجسٹریشن کے دوران آپ نے اپنا ای میل ایڈریس مہیا کیا ہے تو فارم بھرتے ہی آپ کو ایک تصدیقی ای میل وصول ہوگا  بصورت دیگر آپکو ایک تصدیقی ایس ایم ایس ضرور  حاصل ہو گا۔ جس میں آپ کی درج کی ہوئی تمام معلومات کی تفصیل بمعہ رول نمبر کے درج ہوگی۔ کسی غلطی کی صورت میں آپ ہمیں مطلع کر سکتے ہیں۔


آسان طریقہ کار:


🔸 کوئز انشاءاللہ یکم رمضان سے شروع ہوگا اور 29 رمضان کو ختم ہوگا ۔
🔸 ہر روز کی تاریخ کے حساب سے اس پارے کے چند اہم  نکات خلاصے کی صورت میں آپ کو مختلف ذرائع ( ویب سائٹ، واٹس ایپ گروپ وغیرہ) سے مہیا کئے جائیں گے۔
🔸 اسی پارے اور خلاصےسے متعلق نیچے دس mcqs سوالات ہونگے۔
🔸 انشاءاللہ  یہ خلاصے ہر شب دس بجے تک ارسال کئے جائیں گے اور ان کے جوابات آپ اگلے روز رات  9:00 بجے تک ارسال کر سکیں گے۔
🔸 ہر سوال، 4 جوابات پر مشتمل ہوگا ۔ جن میں کوئی ایک ہی جواب  درست ہوگا۔
🔸 صحیح جوابات ڈھونڈنے کے بعد آپ ہر روز ہمارے دیئے گئے لنک پر جائیں گے۔ اپنا صحیح رول نمبر اور اور نام درج کرنے کے بعد آپ کا آن لائن سوالنامہ کھل جائے گا۔ جس میں صحیح جواب پر صرف کلک کرنا ہوگا ۔
🔸 آن لائن جواب دینے کے بعد آپ کو اپنا نتیجہ فورا ہی موصول ہو جائے گا۔ 
🔸 ہرجمعے کو پورے ہفتے کےکوئز کے صحیح جوابات  ہمار ی website پر موجود ہونگے۔


شرائط و ضوابط :

  1. کوئز کے سوالات اور نتائج کے معاملات میں ادارہ مکمل طور پر خودمختار ہے، اور کسی قسم کی جوابدہی کے لئے پابند نہیں۔ نتائج کے سلسلے میں ادارے کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔
  2. روزانہ کے کوئز اپنے  مقررہ وقت ٩ بجے پر بند ہوجائیں گے۔ بند ہونے کے بعد گزشتہ کوئز کے لنک کسی بھی صورت میں دوبارہ مہیا نہیں کئے جاسکیں گے۔ امیدواروں سے گزارش ہے کہ بجلی اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی یا غیر متوقع بندش سے بچنے کے  لئے پہلی فرصت میں کوئز کے جوابات ارسال کردیں۔
  3. جوابات کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا جائے، کیوں کہ ایک بار جوابات ارسال کرنے کے بعد ان میں دوبارہ تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ پہلی بار ارسال کیا گیا جواب نامہ ہی قابل قبول ہوگا۔
  4. کسی بھی قسم کے منفی نمرات  [ Negative marking ] کا کوئی تصور نہیں۔ ہر جواب کا ایک نمبر ہوگا ۔
  5. مقابلے کے دوران  بعض اوقات کوئز سے پہلے امیدوار کا نام، ولدیت اور موبائل نمبر طلب کیا جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا امیدوار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر بار اپنا رول نمبر ، نام، ولدیت اور فون نمبر بالکل صحیح صحیح ایک ہی انداز سے یعنی ہجے ( spellings )  اور صحیح نمبرز درج کرے۔ غلطی کی صورت میں نتائج کی ذمہ داری امیدوار پر ہوگی۔
  6. آپ جو ذاتی معلومات ہمیں رجسٹریشن فارم وغیرہ کے ذریعے یا اس مقابلے کے دوران ہمارے نمائندوں سے بات کرتے وقت فراہم کرتے ہیں، وہ ادارے کے پاس آپ کی امانت ہے۔ آپ کی ذاتی معلومات  کسی بھی صورت میں غیر متعلقہ ادارے یا فرد کو نہیں دی جائے گی۔
  7. رمضان کوئز  اور اس جیسے دوسرے پروگرامز عوام الناس کی دینی، روحانی اور اخلاقی تربیت کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان مقابلوں میں دیئے گئے انعامات محض حوصلہ افزائی کے لیے ہوتے ہیں۔ اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ مقابلے میں رجسٹر ہونے والے تمام شرکاء ان مقابلوں کی تیاری اور سوالات کے جوابات دینے کے لئے اپنے ذاتی مطالعے اور معلومات کا استعمال کریں گے۔  جوابات کے لئے  دوسروں کی مدد لینا یا ایک ہی کوئز مختلف ناموں سے بھیجنےکی کوشش کرنا ہمیں اس ساری کاوش کے روحانی اور اخلاقی ثمرات سے دور کر سکتا ہے۔
  8. کامیاب امیدواروں کی فہرست میں شمولیت کے لئے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کم از کم ستائیس [27] ایام کے کوئز میں شرکت کرنا  لازمی ہوگا۔


ہم سے رابطے کا آسان طریقہ :


کوئز سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے آپ ہماری ویب سائٹ پر موجود براہ راست پیغام  [Live Chat] کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس پر ہمارے نمائندے آپ کو مقررہ وقت پر جواب دیں گے۔


مکتب امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کی پوری ٹیم دعا گو ہے کہ خداوند متعال ہمیں اس رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن مجید سے متمسک رہنے اور اس کے انوار سے فیض مند ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

التماس دعا