Ramzan Quran Quiz – Para – 1

بسم الله الرحمن الرحیم

پہلا پارہ

{ چند مختصر اور اہم نکات}

اس پارے میں دو سورے  ہیں:

✳️ 1۔سورہ حمد

✳️ 2۔سورۃ البقرۃ ( آیت 1 سے آیۃ 141 تک)

🔮 1.سورہ حمد…

سورتوں کی ترتیب ’’توقیفی‘‘ ہے یعنی ان کے نام بحکم خدا خود رسولﷺ نے متعین فرمائے ہیں۔ لہذا ثابت ہوا کہ قرآن عہد رسولﷺ میں ہی مدون ہوچکا تھا۔

خدا کی صفات :

( آیات 4–2)

*        ثنائےکامل فقط اللہ کیلئے ہے جو

*        عالمین کا رب (پالنے والا)ہے.

*        رحمٰن ہے. (عمومی رحمت )

*        رحیم ہے. (خاص رحمت)

*        یوم الدین کا مالک ہے (یعنی یوم آخرت.)

🔹 ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور۔۔۔۔ (آیت 5)

🔅تعظیم کے عوامل:

کسی ذات کی تعظیم و پرستش کیلیے چار اہم عوامل ہیں

کمال، احسان، احتیاج اور خوف۔  اور خدا کی عبادت میں ہمارے لیے چاروں موجود ہیں جبھی وہ لائق عبادت ہے۔

🔹 دعائیں : ہمیں سیدھے راستے کی  ہدایت فرما:۔۔

جن پر تو نے؛

*🏻      نعمتیں نازل  فرمائی،

*🏻 نہ ان پر غضب کیا گیا،

*🏻      اور نہ جو گمراہ ہونے والے ہیں.

 

……………………..

 

2.سورۃ البقرۃ۔۔۔۔

حروف مقطعات

(آیت 1)

🔅        سورہ بقرہ کا آغاز حروف مقطعات (الم)سے ہوا ہے,

🔅حروف مقطعات اللہ اور اسکے حبیب حضرت محمد ص کے درمیان اسرار و رموز ہیں۔

🔷 ۔۔ لا ریب فیہ۔۔۔( آیت 2)

🔅شک کے عوامل

قرآن خود قابل شک نہیں ہے بلکہ اگر کسی کو شک ہے تو دیگر عوامل کی بناء پر ہوسکتا ہے ، جیسے کج فہمی،  نادانی اور  تعصب  وغیرہ۔

🔷 متقین کی صفات :

(آیت 3 سے 5)

🔅پہلا گروہ متقین کا ہے۔

♦️ یہ وہ لوگ ہیں جن پر حق ثابت ہوا اور وہ ایمان لے آئے

🔅        غیب پر ایمان رکھتے ہیں۔

♦️     پابندی اور اہتمام کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں.

🔅عطا شدہ نعمات سے  راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں.

 ♦️قرآن اور دیگر تمام آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں.

🔅        آخرت پر یقین رکھتے ہیں.

♦️     اپنے رب کی جانب سے ہدایت یافتہ ہیں.

🔅        کامیاب ہیں۔

🔹 کفار کی صفات:

(آیات 7–6)

🔅دوسرا گروہ کفار کا ہے ۔

▪️ یہ وہ لوگ ہیں جن پر حق ثابت ہوا اور وہ عناد و دشمنی کیوجہ سے ایمان نہیں لائے۔

🔅        کسی صورت ایمان نہیں لائیں گے. (ڈرانا یا نہ ڈرانا مساوی ہے۔)

▪️انکے دلوں اور کانوں پر اللہ کی طرف سے مہر لگ چکی ہے. اور انکے آنکھوں پر پردہ پڑ چکا ہے.

🔅        انکے لیے عظیم عذاب ہے.

🔹 منافقین کی علامات:

(آیات 16–8)

🔅تیسرا گروہ منافقین کا ہے۔

 📍یہ وہ گروہ ہے جنہیں نہ تو حق پر ایمان لانے کی توفیق ہوئی اور نہ علی الاعلان اس کے انکار کی جرأت ہوئی۔

🔅        کہتے ہیں اللہ اور آخرت پر ایمان لائے ہیں حالانکہ ا گے نہیں لاتے ۔

📍        اللہ اور مومنین کو دھوکا دیتے ہیں.

🔅        انکے دل مریض ہیں۔

📍        انکے جھوٹ کی وجہ سے انکے لیے دردناک عذاب ہے

🔅فساد پھیلانے والے ہیں لیکن خود کو مصلح سمجھتے  ہیں.

📍        ایمان لانے کو بےوقوفی سمجھتے ہیں۔

🔅        اجتماع میں خود کو مومن پیش کرتے ہیں اور انفرادی زندگی میں شیطان کے چیلے ہوتے ہیں۔

📍        مومنین کا مذاق اڑاتے ہیں.

🔅        خدا نے انہیں ڈھیل دے رکھی ہے تاکہ وہ مزید سرکشی کریں۔

📍ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ہے۔

🔹 صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ( آیت 18)

🔅وہ بہرے ، گونگے اور اندھے ہیں پس وہ اس ضلالت سے باز نہیں آئیں گے۔( منافقین)

🔹 قرآنی چیلنج: ( آیت 23)

▪️اگر اس کتاب قرآن کے بارے میں شبہ ہو

▪️اس جیسا کوئی ایک سوره بنا لاؤ

▪️اور اللہ کے علاؤہ اپنے حامیوں کو بھی بلاؤ

🔹 خسارہ ہے فاسقین کے لیے:( آیت 27)

🔅        جو خدا سے کیا ہوا عہد توڑتے ہیں ۔

🔅جس ( رشتے) کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے توڑتے ہیں ۔

🔅 زمین میں فساد برپا کرتے ہیں۔

🔷 حضرت آدم ع کا تذکرہ:

(آیت 30 سے 39)

♦️خدا نے زمین پر ایک مکلف مخلوق امتحان و آزمائش کے لیے بھیجی تاکہ دیکھے احسن العمل کون کرتا ہے۔

♦️تعلیم اسما سے مراد تمام حقائق کی تعلیم ہے

شجرہ ممنوعہ کے ذریعے سے زمین پر بسانے سے پہلے دو دشمنوں سے روشناس کروایا۔ داخلی دشمن یعنی نفسانی خواہشات اور بیرونی دشمن یعنی ابلیس ۔ اور بیرونی دشمن ہمیشہ داخلی دشمن(خواہشات) کے ذریعے سے ہی حملہ آور ہوتا ہے۔

♦️     تمام شریعتوں کا جامع خلاصہ یہی ہے کہ ہدایت خدا کی طرف سے ہے۔  اس ہدایت کے اتباع کرنے والوں کو اچھی جزاء ملے گی اور جو ہدایت کی پیروی سے انکار کریں گے وہ جہنم میں رہیں گے۔

🔷 بنی اسرائیل کو خدا کی نصیحتیں:

(آیت 40 سے 66)

📍یہاں مخاطب بنی اسرائیل ہیں  مگر خطاب میں عمومیت ہے، سب کو شامل ہے۔

📍        ہماری نعمتوں کو یاد کرو, ہمارے عہد کو پورا کرو, ہم سے ڈرو میری کتاب پر ایمان لاؤ, آیات کو معمولی قیمت پر نہ بیچو, کفر اختیار نہ کرو, میرے غضب سے ڈرو۔

📍        حق اور باطل کو مخلوط نہ کرو, حق بات نہ چھپاؤ۔

📍        نماز قائم کرو, زکوٰۃ دو, رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع انجام دو۔

📍        وہ بات نہ کہو جس پر خود عمل نہیں کرتے۔

📍نماز اور صبر کے ذریعے مدد مانگو۔

🔷 بنی اسرائیل پر خدا کے احسانات:

🫐 فرعون کے ستم نجات دی، دریا کو شگافتہ کیا، بچھڑا تیار کرنے کے بعد بھی معافی دے دی، تمھاری ہدایت کے لیے موسی ع کو کتاب (تورات) اور فرقان عطا کی، تمھیں بجلی سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا، ابر کا سایہ, من و سلویٰ کا نزول، تمھارے اوپر کوہ طور کو معلّق کیا ،چشمے جاری کیے۔

🫐        ’’سبت‘‘ ہفتے کا دن یہودیوں کے یہاں متبرک اور عبادت کا دن سمجھا جاتا ہے۔

🔷 یہودیوں سے متعلق:

( آیت 79 سے 85)

▪️     یہودی اپنی خام خیالی، غلط فہمی اور غلط تمناؤں کی بناء پر خود کو برگزیدہ امت سمجھتے ہیں کہ ان پر آگ حرام قرار دے دی گئی ہے۔

“اور یہودی کہتے ہیں کہ ہمیں جہنم کی آگ گنتی کے چند دنوں کے علاؤہ چھو نہیں سکتی ۔۔۔ اے رسول کہہ دیجیئے ۔۔ کیا تم نے اللّٰہ سے کوئی عہد لے رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔”

▪️عہد نبویﷺ کے یہودی دو بڑے قبائل میں تقسیم تھے۔ بنی نضیر اور بنی قریظہ میں بٹے ہوئے تھے

🔷 امت محمدیہ ص کا اعزاز:(آیت 104)

🌹امت محمدیہ ﷺ کو خدا نے یایھا الذین آمنوٓ کہہ کر 80 جگہ قرآن میں مخاطب کیا ہے۔ علامہ طباطبائی فرماتے ہیں کہ یہ امت محمدیہﷺ کیلیے اعزاز ہے ورنہ پچھلی ساری امتوں کو خدا نے ’’قوم‘‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

🔷 نسخ کا ایک فلسفہ :

( آیت 106)

آسمانی شریعتوں کےاحکام میں نسخ ایک حقیقت ہے اور اس کا ایک مقصد تربیت اور ارتقاء ہے۔

🔷 سب سے بڑا ظالم:

(آیت 114)

▪️جو عبد اور معبود کے درمیان حائل ہوجائے اور بندگان خدا کو ان کے فطری حق سے محروم کردے وہ سب سے بڑا ظالم ہے۔

🔷 حضرت ابراہیمؑ:

(آیت 124 سے 134)

* حضرت ابراہیمؑ اور امامت:

🔅خدا نے حضرت ابراھیم ع کو آزمایا, جب وہ آزمائش پر پورے اترے تو انھیں منصب امامت پر فائز کیا.

* حضرت ابراہیمؑ  کی دعائیں:

خانہ کعبہ کی تعمیر کے وقت حضرت ابراھیم ع نے خدا سے یہ دعائیں فرمائیں: 

*اس شہر (مکہ) کو امن والا قرار دے

*اس کے وہ باسی جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں, انھیں ثمرات میں سے رزق دے.

*ہماری محنت کو قبول فرما۔

*ہمیں مسلمان اور مطیع بنا

* ہماری ذریت  میں سے ایک مطیع امت بنا.

*ہمیں مناسک (عبادات) کی حقیقت سے آگاہ فرما۔

* ہماری توبہ قبول فرما۔

*ایسا رسول مبعوث فرما جو آیات کی تلاوت کرے, کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور تزکیہ نفس کرے.

🔷 صِبْغَةَ اللَّـهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّـهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ (آیت 138)

🔅 مختلف رنگ

♦️جس طرح اجسام کے رنگوں سے وہ پہچانے جاتے ہیں، اسی طرح نفوس اور ارواح کے بھی رنگ ہوتے ہیں۔کفرو شرک سے روح سیاہ ہوجاتی ہے۔ جبکہ توحید و نبوت پر ایمان لانے سے روح میں زندگی کا حقیقی اور الہی رنگ نکھر آتا ہے اور اللّٰہ نے اسے فطرت کے جس صاف اور شفاف رنگ میں خلق کیا ہے وہ اجاگر ہو جاتا ہے۔

♦️زندگی کا بہترین رنگ ، خدائی فطری رنگ ہے۔

التماس دعا                         مکتب امام زمانہ عج

 

 

بسمہ تعالی

پہلے پارے کے سوالات

 

 

✳️ ضروری نوٹ دیئے گئے نکات کی مدد سے ہر سوال کے چار جوابات میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔

✳️ کچھ سوالات کے جوابات کے لئے آپ کو قرآن مجید سے مدد لینی ہو گی۔

 

1- سورتوں کے نام ’’توقیفی‘‘ ہونے سے مراد ہے۔۔۔

 

A- یعنی سورتوں کے نام بحکم خدا اصحاب نے متعین فرمائے ہیں۔

B- یعنی سورتوں کے نام بحکم خدا خود رسولﷺ نے متعین فرمائے ہیں۔

C- یعنی ان سورتوں کے نام بحکم رسول ، اصحاب نے متعین فرمائے ہیں۔

D- یعنی ان سورتوں کے نام خود رسول نے متعین فرمائے ہیں۔

 

2- امت محمدیہ ﷺ کو خدا نے یایھا الذین آمنوٓ کہہ کر __ جگہ قرآن میں مخاطب کیا ہے۔

 

A- 80

B- 08

C- 81

D- 18

 

3- قران کے کن حروف کو اللہ اور رسول کے درمیان اسرار و رموز کہا گیا ہے؟

 

A- ہر سورۃ کے شروع والے حروف

B- حروف مقطعات

C- جن چیزوں کی اللّٰہ نے قسم کھائی ہے انکے حروف

D- قران کے تمام حروف

 

 4-ان میں سے کن چیزوں کو زندگی میں شامل کرنے سے خدائی رنگ حاصل کیا جا سکتا ہے؟

A. توحید پر ایمان

B. نبوت پر ایمان

C.دنیا سے لا تعلقی

D. درست ہے A اور B

 

5- انسان کا داخلی دشمن کون ہے؟

A. نفس

B. شیطان

C. نفسانی خواہشات

D. ابلیس

 

6- تمام شریعتوں کا جامع خلاصہ یہی ہے کہ:

 

A- ہدایت خدا کی طرف سے ہے۔

B- انبياء کا راستہ اسلام کا راستہ ہے۔

C- تربیت

D- ارتقاء

 

7- «ایسا رسول مبعوث فرما جو آیات کی تلاوت کرے, کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور تزکیہ نفس کرے. » – سورہ بقرہ

یہ قرآنی دعا کس نبی کی ہے؟

 

A- حضرت موسیٰ – آیت 120

B- حضرت محمد – آیت 111

C- حضرت ابراہیم -آیت 129

D- حضرت یحیٰ -آیت 160

 

8۔ سورہ بقرہ کے مطابق جھنم کی آگ کا آیندھن کون ہونگے؟ (آیت 15 –28)

A. جنات و شیطان

B. قوموں کو گمراہ کرنے والے رھنما

C. آدمی اور پتھر

D. انبیا کرام کے قاتل

 

9۔ خسارے ہے فاسقین کے لیے جو ؟

A. ظلم کرتے ہے، صلح رحمی نہیں کرتے، خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے

B. خدا سے کیا عہد توڑتے ہے، فساد کرتے ہیں، صلح رحمی نہیں کرتے

C. زمیں پر فساد کرتے ہے، انبیا کو قتل کرتے ہے، صلح رحمی نہیں کرتے۔

D. انبیا کو قتل کرتے ہے، ظلم کرتے ہے، صلح رحمی نہیں کرتے

 

10۔ تعلیم اسما سے مراد؟

 

A. اسما اعظم الھی کی تعلیم

B. تمام حقایق کی تعلیم

C. پنجتن کے مبارک اسما کی تعلیم

D. تمام دینی و دنیاوی علوم کی تعلیم

 

التماس دعا

 

مکتب امام زمانہ عج

 

Leave a Reply